12 جولائی 2013 - 19:30
مرسی کے حق میں مظاہرے جاری ہیں

مصرمیں معزول صدر مرسی کی بحالی کےلئے مظاہرےجاری ہیں اور مظاہرین نے وزارت دفاع کے سامنے دہرنا دیا ہے۔

ابنا: صدر محمد مرسی کے ہزاروں حامی وزارت دفاع کےسامنے جمع ہیں اور وہ مرسی کی بحالی کیلئے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ فوج نے وزارت دفاع کی سکیورٹی سخت کر کے صدارتی محل کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔دوسری جانب مرسی کے مخالفین کا پڑاو تحریراسکوائرمیں ہے اور مظاہرین مرسی کے خلاف اورعبوری حکومت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں ۔واضح رہے کہ اخوان المسلمین نے فوجی بغاوت کے خلاف کل جمعہ کو ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے تھے۔2 ہفتے قبل مصر کی فوج نے اس ملک کے صدر محمد مرسی کو صدارت کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔......./169